کراچی کی بے جان پچ پر شائقین کو بولرز کی جانب سے جارحانہ بولنگ تو دیکھنے کو نہیں ملی لیکن میچ کے دوران محمد رضوان کی اسٹیو اسمتھ سے خوشگوار لمحات نے تماشائیوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان اور آسٹریلیا کے سینئر بلے باز اسٹیون اسمتھ نے ہوم سائیڈ اور مہمانوں کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک ہلکا پھلکا لمحہ شیئر کیا۔
یہ دلچسپ واقعہ آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے 71ویں اوور کے دوران پیش آیا جب گرین کیپس اس کشمکش میں مبتلا تھی کہ آیا اسمتھ کے خلاف ریویو سسٹم کا استعمال کیا جائے جو اس وقت 54 رنز کے انفرادی سکور پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
To DRS or not to DRS 🤔 #BoysReadyHain l #PAKvAUS pic.twitter.com/X3b9mp8uaF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 12, 2022
15 سیکنڈز ختم ہونے کے بعد، وکٹ کیپر رضوان نے اتفاق سے اپنا بازو اسمتھ کے کندھوں کے گرد رکھا اور ان سے پوچھا کہ کیا انہیں DRS کے لیے جانا چاہیے یا نہیں۔
پاکستان نے آخر کار ریویو نہ لینے کا فیصلہ کیا اور اسمتھ 86ویں اوور میں 214 گیندوں پر 72 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے کے بعد بالآخر پویلین لوٹے۔
دریں اثنا دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے جس میں بہت سے مداح رضوان کے حسِ مزاح کو سراہ رہے ہیں۔