اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

سرفراز احمد نے رضوان کی بھرپور حمایت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد نے محمد رضوان کے ساتھ اپنے مقابلے پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں بہترین وکٹ کیپر بلے باز قرار دیا ہے۔

سرفراز نے اسپورٹس شو میں اپنے اور رضوان سے متعلق بہتر وکٹ کیپر بلے باز کا نام پوچھے جانے پر رضوان کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کے حق میں اپنی رائے دی۔

انہوں نے کہا کہ محمد رضوان وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ بہتر ہو گئے ہیں جس طرح سے وہ کھیل رہے ہیں اس سے وہ مزید بہتر ہو رہے ہیں لہذا میرے خیال میں، موجودہ وقت میں وہ بہترین وکٹ کیپر بلے باز ہیں۔

- Advertisement -

سرفراز احمد نے پھر دعویٰ کیا کہ کسی کھلاڑی کو مسلسل مواقع فراہم کرنے سے انہیں اعتماد ملتا ہے جو بالآخر بہتر کارکردگی کا باعث بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں کھیل رہا تھا تو کارکردگی تقریبا ایک جیسی تھی جب آپ مسلسل کھیلتے ہیں تو آپ کا اعتماد بڑھتا ہے اور جیسا کہ میں نے بین الاقوامی کرکٹ میں پہلے کہا تھا، آپ جتنا زیادہ کھیلیں گے، اتنا ہی بہتر ہو گا۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح سے رضوان کھیل رہا ہے اور مسلسل مواقع حاصل کر رہا ہے اس کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور بہتر سے بہتر ہو رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں