بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

محمد رضوان نے مکہ المکرمہ میں لوگوں کے دل جیت لیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ المکرمہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بہترین بلے باز محمد رضوان کی ویڈیوز اکثر کسی نہ کسی وجہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

محمد رضوان بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ اپنے مذہبی رجحان کی وجہ سے بھی خبروں میں نمایاں رہتے ہیں ان دنوں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

اسی حوالے سے مکہ المکرمہ میں حرم کے اندر صفائی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان صفائی کے عملے کے ساتھ مل کر وائپر کے ذریعے فرش پر پڑا پانی صاف کررہے ہیں۔ اس موقع پر وہاں گزرنے والے عازمین بھی انہیں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ حج کی ادائیگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دونوں کرکٹرز کو لاہور میں جاری ٹریننگ کیمپ میں شرکت سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے خصوصی اجازت دی تھی۔

محمد رضوان اور بابراعظم سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ ٹوور کی تیاری کیلئے جولائی کے پہلے ہفتے میں کراچی میں دوبارہ ٹیم جوائن کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں