دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان نے یہ اعزاز اسکاٹ لینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ رنز اسکور کر کے حاصل کیا۔
ریکارڈ کیا ہے؟
اعزاز یا ریکارڈ یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بلے باز کرس گیل نے 2015 میں ٹی ٹوینٹی میچز میں ایک سال دوران سب سے زیادہ 1665 رنز بنائے تھے۔
محمد رضوان نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہونے والے میچ میں پانچ رنز اسکور کر کے ٹی ٹوینٹی میچز میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 1666 رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 2016 میں ٹی ٹوینٹی میچز میں 1614، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے 2019 میں 1607 اور جنوبی افریقا کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے 2019 میں 1580 رنز اسکور کیے۔
مزید پڑھیں: محمد رضوان کا نیا ریکارڈ : کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
یہ بھی پڑھیں: پانی وقفے کے دوران محمد رضوان کی گراؤنڈ میں نماز ادائیگی، ویڈیو وائرل
آئی سی سی کی درجہ بندی کے اعتبار سے اس سے قبل ایک سال کے دوران ٹی ٹوینٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں کرس گیل پہلے، ویرات کوہلی تیسرے، بابر اعظم چوتھے اور ڈویلیئرز پانچویں نمبر پر تھے۔
محمد رضوان کی جانب سے قائم کیے گیے ریکارڈ کے بعد اب وہ دوسری سے پہلی پوزیشن پر آگئے ہیں۔