دبئی: سال دو ہزار اکیس میں شاندار کھیل کا صلہ مل گیا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا تاج محمد رضوان کے سر سج گیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹرز محمد رضوان کو گذشتہ سال 1326 انٹر نیشنل رنز بنانے پر سال کا بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار دیا ہے، کرکٹر آف دی ائیر کے لئے رضوان کے علاوہ وانندو ہسارنگا، مچل مارش اور جوز بٹلر کی نامزدگیاں ہوئیں تھی تاہم قرعہ ان کے نام نکلا۔
محمد رضوان نے سال 2021 میں مجموعی طور پر 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے جس میں انہوں نے 73 اعشاریہ 66 کی اوسط سے 1326 رنز اسکور کیے، جس میں ایک سنچری بھی شامل تھی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان آئی سی سی ایوارڈ کیلیے نامزد
محمد رضوان نے گذشتہ سال آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، روایتی حریف بھارت کے خلاف انہوں نے ناقابل شکست 79 رنز کی اننگ کھیلی تھی جبکہ وکٹوں کے پیچھے 24 شکار بھی کئے۔
https://twitter.com/ICC/status/1485153215339544579?s=20
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز ملنے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی رضوان کو مبارکباددی ہے۔
PCB congratulates Mohammad Rizwan on winning ICC Men's T20I Cricketer of the Year 2021 pic.twitter.com/tu7x0peXkl
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 23, 2022
دوسری جانب عمان کے ذیشان مقصود کو مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا جبکہ آسٹریا کی آندریا مائی زبیدہ کو ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔
https://twitter.com/ICC/status/1485137788458745864?s=20