پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ پی سی بی کوئی فیصلہ لے، محمد رضوان کبھی کپتانی کے لائق نہیں ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ مجھے تو لگتا ہے یہ جو مینجمنٹ ہے اور کپتان ہے، اگر پی سی بی میں اتنی ہمت ہے کہ وہ فیصلہ لے سکتے ہیں اور لینا بھی چاہیے، کبھی آئندہ سے ان کو اتنے اختیارات نہیں دیے جائیں، یہ کبھی کپتانی کے لائق ہی نہیں ہیں۔
سابق کرکٹر نے پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی کپتانی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جیسی انھوں نے کل پشاور کے خلاف ٹیم کھلائی اور جس اپروچ کے ساتھ انھوں نے کرکٹ کھیلی وہ سمجھ سے باہر ہے۔
کامران اکمل نے کہا کہ یہ اس سے پہلے 9 میں سے 7 میچ ہارے مگر کسی نے ملتان سلطانز کے اپروچ کی بات نہیں کی لیکن کل انھوں نے جو کام کیا ہے پشاور زلمی کے خلاف اس کے بعد باتیں ہورہی ہیں۔
ہر شخص باتیں کررہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو برینڈ بنانے میں سب کی محنت ہے اس کے امیج کو کیوں نقصان پہنچایا جارہا ہے، کیا پی سی بی اس حوالے سے سوچے گا۔
شاہد ہاشمی نے کہا کہ ملتان کے پاور ہٹنگ کوچ جولین ووڈ کا کہنا تھا کہ ہم پہلے میچ کے بعد نہیں سنبھل سکے، یہ کونسی مینجمنٹ تھی جس نے ایک میچ کے بعد پورے 10 کے 10 میچز خراب کردیے۔
سابق قومی کرکٹر باسط علی نے کہا کہ کس نے ملتان سلطانز کو کہا تھا کہ وہ خوشدل شاہ کو چھوڑیں، محمد علی کو چھوڑیں یا دیگر پلیئرز کو چھوڑیں۔