اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

محمد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ اوپننگ جوڑی ٹوٹنے پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابر اعظم کے ساتھ ٹی 20 میں اپنی اوپننگ جوڑی ٹوٹنے پر خاموشی توڑ دی ہے۔

کرک بز کو دیے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے سوال کیا گیا کہ ٹی 20 میں بابر اعظم اور آپ کی اوپننگ جوڑی توڑنے سے کیا کوئی فائدہ ہوا؟

جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ یہ حقیقت نہیں ہے! ٹیم مینجمنٹ نے محض ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کچھ چیزیں تبدیل کیں تاکہ میگا ایونٹ سے قبل اچھا کمبی نیشن بناسکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے بہترین پلیئنگ الیون بنانے کے خواہاں ہیں، اوپننگ میں دائیں اور بائیں بلے بازوں کے ساتھ امتزاج بنانے کی کوشش کررہے ہیں، مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی غلط فیصلہ ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ میں مینجمنٹ کے فیصلے سے ناراض نہیں ہوں بلکہ ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز اور یو ایس میں شیڈول ہے جہاں بال اسپن ہوگا تو ہمیں مختلف قسم کے بیٹرز کی ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز میں صائم ایوب کو بطور اوپنر کھلایا گیا تھا جبکہ بابر اعظم کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں