پاکستانی اوپننگ جوڑی کے سوال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے دلچسپ جواب دیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ سے قبل اوپننگ سے متعلق سوال کا جواب دیدیا ہے۔
محمد رضوان سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اوپننگ کیلئے فخر زمان کیساتھ کمبی نیشن کیا ہوگا؟ جس پر کپتان نے جواب دیا وہ حسن علی نے کہا تھا ناں کہ کہ ’’کنگ کرلے گا‘‘۔
بابراعظم نمبر 3 کے کامیاب ترین بلے باز رہے ہیں انہوں نے 60.17 کی اوسط سے 5 ہزار 416 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ اوپننگ میں انہوں نے محض 2 میچز میں 26 رنز بناسکے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ قومی ٹیم میں اوپننگ کا مسئلہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران صائم ایوب کی انجری کے بعد سامنے آیا، صائم ٹخنے کی انجری کے باعث میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔
واضح رہے کہ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا ہے، جس میں اوپننگ فخر زمان اور بابر اعظم کریں گے۔