پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان نے بھی بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے ایک اعزاز چھین لیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ2021 کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں نمیبیا کے خلاف محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔
کپتان بابراعظم کے ساتھ ساتھ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نمیبیا کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی سے ایک اور ریکارڈ چھین لیا۔
محمد رضوان 79 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، اس اننگز کے ساتھ ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز بنانے والوں کے بہترین ایوریج میں رضوان کا پہلا نمبر ہے۔
نمیبیا کے خلاف اننگز کے بعد رضوان کا کیرئیر ایورج 52.66 ہوگیا۔ بھارت کے ویرات کوہلی کا بیٹنگ ایوریج 52.01ہے۔ کیرئیر میں کم از کم ہزار رنز بنانے والوں میں سب سے بہتر محمد رضوان بن گئے۔
محمد رضوان کا ان تمام بیٹرز میں سب سے بہترین کیریئر ایوریج ہوگیا جنہوں نے کم از کم ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز بنائے ہیں۔
انہوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی کو پیچھے چھوڑا ہے جن کا رن اوسط 52.01 ہے، ان کے علاوہ ہم وطن بابر اعظم 48.04 رن اوسط کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔