اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

پاکستانی کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ لے لی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈومیسٹک کرکٹ کے مایہ ناز بلے باز محمد سعد نے پروفیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

دائیں ہاتھ کے بلے باز محمد سعد نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں وسطی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے درمیان کھیلے جارہے میچ میں ڈومیسٹک کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

ریٹائرمنٹ پر سعد کو کھلاڑیوں نے میدان میں ہی گارڈ آف آنر دیا اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔ کھلاڑیوں نے قطار میں کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور نیک تمناوں کے ساتھ محمد سعد کو الوداع کیا۔

- Advertisement -

Mohammad Saad retires from professional cricket aged 32

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر محمد سعد کی الوداعی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

32 سالہ، بلے باز نے اپنی آخری اننگز میں 280 گیندوں پر 182 رنز بنائے جس سے ان کی ٹیم کو پہلی اننگز میں 490 رنز بنانے میں مدد ملی۔

سعد نے موجودہ قائد اعظم ٹرافی میں 10 میچوں میں 42.36 کی اوسط سے ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں سمیت 466 رنز بنائے ہیں۔ یہ ان کا آخری ڈومیسٹک ٹورنامنٹ تھا۔

گوجرانوالہ میں پیدا ہونے والے کرکٹر نے مجموعی طور پر 123 فرسٹ کلاس میچز کھیلے ہیں، جس میں 33.62 کی اوسط سے 6,389 رنز بنائے، جس میں 11 سنچریاں اور 34 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا ٹاپ اسکور 203 رنز ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں