جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

محمد شامی نے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت کی جانب سے دیے گئے 398 رنز کے تعاقب میں 48.5 اوورز میں 327 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

ڈیرل مچل کی 134 رنز کی شاندار اننگز بھی نیوزی لینڈ کو کامیابی نہ دلوا سکی، کپتان کین ولیمسن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے، گلین فلپس 41 رنز بنا کر بمراہ کا نشانہ بنے۔

اوپنرز ڈیوڈ کونوے اور راچن رویندرا 13، 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ٹام لیتھم بغیر کوئی رن بنائے شامی کو وکٹ دے بیٹھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے سات کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، بمراہ، سراج اور رویندرا جڈیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

محمد شامی کو 7 وکٹیں حاصل کرنے پر سیمی فائنل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

فاسٹ بولر محمد شامی ورلڈ کپ کی 17 اننگز میں تیز ترین پچاس وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

انہوں نے کیوی بیٹر ٹام لیتھم کو صفر پر پویلین روانہ کرکے پچاس وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر کی بات کریں تو اس فہرست میں آسٹریلیا کے لیجنڈ بولر گلین میک گرا سرفہرست ہیں۔ گلین میک گرا نے ورلڈ کپ کی 48 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ 71 وکٹیں حاصل کیں۔

دوسرے نمبر پر سری لنکا کے عظیم اسپنر متھیا مرلی دھرن کا نام آتا ہے، مرلی دھرن نے ورلڈ کپ میں 68 وکٹیں حاصل کیں۔ اس فہرست میں آسٹریلیا کے اسٹار فاسٹ بولر مچل اسٹارک کا نام تیسرے نمبر پر ہے۔ مچل اسٹارک ورلڈ کپ میں اب تک 59 وکٹیں لے چکے ہیں۔

ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز

گلین میک گرا (آسٹریلیا) – 71
متھیا مرلی دھرن (سری لنکا) – 68
مچل سٹارک (آسٹریلیا) – 59
لاستھ ملنگا (سری لنکا) – 56
وسیم اکرم (پاکستان) – 55
ٹرینٹ بولٹ (نیوزی لینڈ) – 52
چمندا واس (سری لنکا) – 49

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں