پاکستانی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے شادی کے بعد اپنی اہلیہ کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کردی۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر قومی ٹیم کے کرکٹر محمد وسیم جونیئر نے اہلیہ کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کی،جسے ان کے چاہنے والوں و صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔
کرکٹرکی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں جوڑے نے ایک دوسرے کا ہاتھ تھاما ہوا ہے جبکہ دوسری تصویر میں دلہن انہیں سرخ پھولوں کا گلدستہ پیش کررہی ہیں۔
قومی کرکٹر نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’میری اہلیہ، مجھے میری روح نے تیرے پاس پہنچایا ہے‘۔۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد وسیم کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر نے مہندی کی چند تصاویر شیئر کی تھیں جس پر مداحوں کی جانب سے ڈھیروں مبارکبادیں دی گئی تھیں۔
محمد وسیم کا، جو کہ شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے پہلے قومی کرکٹر ہیں۔ 25 اگست 2001 کو پیدا ہونے والے محمد وسیم کو بچپن سے ہی کرکٹ خصوصاً بولنگ کروانے کا شوق تھا۔
محمد وسیم نے 28 جولائی 2021 کو برج ٹاؤن کے کینزنگٹن اوول کے میدان میں پاکستان کی ٹی 20 کیپ حاصل کی اور اپنی برق رفتار بولنگ سے کمنٹری بکس میں موجود اپنے وقت کے مایہ ناز فاسٹ بولر سر کوٹلی ایمبروز کو بھی متاثر کر گئے۔
انہوں نے پہلے ایک زوردار باؤنسر سے لنڈل سمنز کو واپس جانے پر مجبور کیا اور پھر ٹی 20 کرکٹ کے یونیورس باس کرس گیل کو پویلین کی راہ دکھائی۔