جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

محمد یوسف نے شعیب اختر کو کیا مشورہ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ شعیب اختر اور تفضل رضوی کو چاہیے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے شعیب اختر اور تفضل رضوی کو مشورہ دیا کہ وہ معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کریں۔

محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ان معاملات سے نوجوان کھلاڑیوں پر برا اثر پڑتا ہے، ایسی چیزوں سے ہماری کرکٹ پیچھے جاتی ہے۔

- Advertisement -

شعیب اختر نے دو روز قبل اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ان کی لڑائی وکلا برادری سے نہیں بلکہ وکیل تفضل رضوی سے ہے۔

سابق فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ تفضل رضوی نااہل انسان ہے اور انہی سے متعلق بیان دیے ہیں کیونکہ ان سے 2 کیس میں جیت چکا ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق کرکٹر شعیب اختر نے پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس پر تفضل رضوی نے شعیب اختر سے معافی مانگنے اور دس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کیا تھا۔

سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے معافی مانگنے اور ہرجانے کی ادائیگی کے بجائے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں