جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

شاباش! لیجنڈ کھلاڑی نے رضوان کو تھپکی دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کے لیجنڈ بلے باز محمد یوسف نے محمد رضوان کو کلینڈر ایئر میں 2000 رنز بنانے پر ‏شاباش دی ہے۔

سال دو ہراز اکیس قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لئے گولڈن رہا، جہاں انہوں نے ‏کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کئے۔

گذشتہ روز پاکستان اور ویسٹ انڈیز ٹیم کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ‏تیسرا اور آخری میچ کھیلا گیا، جہاں محمد رضوان نے 79 رنز کی انتہائی دلکش اننگز کھیلی، اسی ‏کے ساتھ انہوں نے ایک سال کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچز میں 2 ہزار رنز بنانے کا انفرادی ریکارڈ اپنے ‏نام کیا۔

- Advertisement -

Image

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی بیٹر یہ اعزاز حاصل نہیں کرسکا تھا، بھارتی کرکٹ ٹیم ‏کے کپتان ویرات کوہلی نے 2016 میں ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1614، پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر ‏اعظم نے 2019 میں 1607 جبکہ جنوبی افریقا کے بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے 2019 میں 1580 رنز ‏اسکور کیے تھے۔

کیلنڈر ایئر میں 2 ہزار رنز بنانے پر محمد رضوان کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے، ویسٹ انڈیز ‏کے سابق فاسٹ بولر و موجودہ کمنٹیٹر ائین بشپ نے ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے پر محمد رضوان کو ‏مبارک باد پیش کی ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ‏سال میں 2 ہزار رنز بنانا کوئی مذاق نہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمدیوسف نے وکٹ کیپر بلے باز کو ٹیگ کرتے ہوئے کارکردگی پر شاباش ‏بھی دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں