ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

محمد یوسف انڈر 19 ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی سی بی نے سابق کپتان محمد یوسف کو انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

پی سی بی نے سابق کپتان محمد یوسف کو قومی انڈر 19 ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا، یو اے ای میں آئندہ ماہ ایشیا کپ محمد یوسف کا پہلا اسائنمنٹ ہوگا۔

آئندہ سال انڈر 19 ورلڈ کپ بھی سابق کپتان ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں دیں گے۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ذمے داری سونپے جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکر گزار ہوں، یہ ذمے داری میرے لیے باعثِ اعزاز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انڈر 19 ایشیاء کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ میں اپنی ذمے داری نبھانے کا منتظر ہوں، یہ دونوں ٹورنامنٹس کھلاڑیوں کے آگے بڑھنے کے لیے اہم ہیں اور اُمید ہے کہ ہم ان میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔

محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998ء سے 2010ء تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز اسکور کیے، انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006ء) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں