جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کی کامیابی پر محمد حفیظ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ ‘پاکستان کی عوام نے ضمنی الیکشن میں اپنی سیاسی پختگی اور آگاہی پر فیصلہ دیا ہے’۔

کرکٹر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ‘عمران خان اور ان کے سیاسی کارکنان کو مبارک ہو’۔

انہوں نے کہا کہ ‘اب دیکھنا یہ ہے کہ ہمارے سیاسی لیڈرز ان نتائج کو کیسے لیتے ہیں’۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ‘ایک مرتبہ پھر آپ پر ایک بھاری ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے لوگوں کے لیے کچھ کیا جائے’۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 16 اور مسلم لیگ (ن) نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی جب کہ ایک نشست آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں