راولپنڈی: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا طیارہ جیسے ہی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا اُسے جے ایف 17 تھنڈر اور ایف 16 طیاروں نے حصار میں لے کر سلامی دی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد جیسے ہی پاکستان کے دو روزہ دورے پر پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، ان کے طیارے کو ایئر فورس کے مشاق طیاروں نے فضا میں سلامی دی۔
ایئر فورس کے 6 طیاروں نے فضا میں شاہی طیارے کو حصار میں لیا، تین طیاروں نے دائیں، تین نے بائیں جانب سے طیارے کو حصار میں لیے رکھا۔
HRH Crown Prince Mohammed Bin Salman of Saudi Arabia received a glorious welcome as the Royal aircraft entered the Pakistani Airspace. Formations of JF-17 & F-16s of PAF escorted His Royal Highness who arrived in Pakistan on a two day official visit today.#CrownPrinceinPakistan pic.twitter.com/y3kI9qqJ6Z
— Govt of Pakistan (@pid_gov) February 17, 2019
نور خان ائیر بیس پر سعودی ولی عہد کا طیارہ اتر نے کے بعد شہزادہ محمد بن سلمان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کو پاک فضائیہ کا شیر دل اسکواڈرن سلامی دے گا: ذرائع
بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان خود گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے معزز شاہی مہمان کو وزیرِ اعظم ہاؤس لے گئے، جہاں مہمانوں کے تعارف کے بعد ولی عہد نے پودا بھی لگایا۔