لاہور: سابق کپتان محمد حفیظ کا پاکستانی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا.
تفصیلات کے مطابق آل راؤنڈر نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ٹیم کے سینئر کھلاڑی جنوبی افریقا میں اہم کردارکریں گے.
[bs-quote quote=”دورہ جنوبی افریقہ مشکل ثابت ہوگا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”محمد حفیظ”][/bs-quote]
سیدھے ہاتھ کے بلے باز کا کہنا تھا کہ دورہ جنوبی افریقہ مشکل ثابت ہوگا، البتہ امید ہے کہ ہماری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف بہترپرفارم کرے گی.
محمد حفیظ نے کہا کہ ٹیم کی کارکردگی کا دارومدار سینئر کھلاڑی پر ہوگا، انھیں پرفارم کرنا ہوگا۔
انھوں نے اگلے برس انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم نےانگلینڈمیں ہمیشہ اچھا پرفارم کیا ہے.
سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ سے پہلے 15 میچز باقی ہیں، جو تیاری کے لئے انتہائی اہم ہیں.
مزید پڑھیں: محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران محمد حفیظ نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، البتہ وہ ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا حصہ ہیں اور ورلڈکپ پاکستان کی نمائندگی کریں گے.
خیال رہے کہ پاکستان نے انگلینڈ ہی میں ہونے والی آئی سی سی ٹرافی میں بھارت کو شکست دے کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا.