بنگلہ دیش کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں بھارتی پیسر محمد شامی نے آسٹریلیا کے مچل اسٹار کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
دبئی میں آئی سی سی چیمپئنزٹرافی 2025 میں بنگلہ دیش کے خلاف محمد شامی نے شاندا بولنگ کا مظاہرہ کی اور اپنے کوٹے کے 10 اوورز میں 53 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی، انھوں نے بہترین پرفارمنس دیتے ہوئے اس میچ میں تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
محمد شامی نے اپنے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر میں 5126 بالز کرتے ہوئے 200 وکٹیں لینے کا سنگ میل عبور کیا اور آسٹریلوی پیسر مچل اسٹارک کو پیچھے چھوڑ دیا۔
شامی نے کم گیندوں پر 200 وکٹیں لینے کے لحاظ سے مچل اسٹارک کا ورلڈ ریکارڈ توڑا، اس کے علاوہ بھارت کی طرف سے تیزترین 200 وکٹیں لینے والے بولر بھی بنے۔
بھارتی پیسر نے سب سے کم میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 200 ون ڈے انٹرنیشنل وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔
انھوں نے 104 ون ڈے کھیل کر وکٹوں کا یہ ہندہ عبور کیا ہے جبکہ مچل اسٹارک نے 200 وکٹیں لینے کے لیے 102 میچز کھیلے تھے، وہ پاکستان کے ثقلین مشتاق کی ہم عصری کرتے ہوئے دوسرے 104 میچز میں 200 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے ہیں۔