اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

’بھارتی ٹیم کے لیے نیک خواہشات لیکن شامی کیلیے نہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کی سابق اہلیہ حسین جہاں کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے لیے نیک خواہشات ہیں لیکن شامی کے لیے نہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی اپنی شاندار بولنگ کی وجہ سے شہ سرخیوں میں ہیں، شامی ابتدائی چار میچز میں ٹیم سے باہر رہے پھر ہاردیک پانڈیا کی انجری کے بعد ان کی ٹیم میں دھماکے دار واپسی ہوئی۔

محمد شامی نے 4 ون ڈے میچز میں 7 کی اوسط سے 16وکٹیں حاصل کیں، وہ ورلڈ کپ میں بھارت کے سب سے کامیاب بولر بن گئے ہیں۔

- Advertisement -

33 سالہ شامی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

تاہم ایک انٹرویو کے دوران محمد شامی کی سابق اہلیہ حسین جہاں سے کہا گیا کہ ’وہ کرکٹر کی کامیابیوں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں تو انہوں نے کہا کہ ’میں کرکٹ دیکھتی نہیں ہوں اس لیے کرکٹر کی بھی مداح نہیں ہوں، کتنی وکٹ لیے، کیا لیے، یہ سب میرے سمجھ کے باہر ہے، میں کچھ جانتی بھی نہیں ہوں۔‘

حسین جہاں نے کہا کہ کچھ بھی ہے، اچھا پرفارم کررہا ہے، اچھا کھیلے گا، ٹیم میں بنا رہے گا، اچھا کمائے گا تو میرا اور بیٹی آئرہ کا مستقبل محفوظ رہے گا۔

شامی کی سابق اہلیہ نے کہا میں ٹیم انڈیا کو نیک خواہشات ضرور دوں گی لیکن اسے ’شامی‘ کو نہیں دوں گی۔
واضح رہے کہ محمد شامی اور حسین جہاں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد کرکٹر کی اہلیہ نے ان پر گھریلو تشدد سمیت سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں