منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

زینائی بھوسلے سے ڈیٹنگ کی افواہیں، سراج کا دلچسپ ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر محمد سراج نے گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زنائی بھوسلے زینائی بھوسلے کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل دیا ہے۔

بھارت کی لیجنڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کی پوتی زینائی بھوسلے نے حال ہی میں ممبئی میں اپنی 23ویں سالگرہ منائی تھی جس کے بعد زینائی نے اپنی سالگرہ کی چند تصاویر شیئر کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zanai Bhosle (@zanaibhosle)

- Advertisement -

شیئر کی گئی تصاویر میں سے ایک تصویر نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کی، اس تصویر میں زینائی بھوسلے کو بھارتی کرکٹر محمد سراج کے ساتھ خوش گوار اندار میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

آشا بھوسلے کی پوتی اور معروف بھارتی کرکٹر کے ڈیٹنگ کے چرچے

تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے ان دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ ڈیٹنگ کی قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا تاہم اب بھارتی کرکٹر محمد سراج نے دلچسپ انداز میں ردعمل دیدیا ہے۔

ڈیٹنگ کی افواہوں کے درمیان زنائی بھوسلے نے اسی تصویر کو اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا اور اس پر لکھا ’میرے پیارے بھائی‘۔

جس کے بعد بھارتی کرکٹر محمد سراج نے بھی زنائی بھوسلے کی یہ اسٹوری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے ے پوری نظم لکھ ڈالی۔

محمد سراج نے زنائی بھوسلے کے ساتھ اپنی یہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’’ میری بہنا کے جیسی کوئی بہنا نہیں، بِنا اس کے مجھے کہیں بھی رہنا نہیں، جیسے ہے چاند ستاروں میں، میری بہنا ہے ایک ہزاروں میں ‘‘۔

محمد سراج اور زنائی بھوسلے کی جانب سے اپنی ڈیٹنگ کی افواہوں کی تردید کے اِس انوکھے انداز پر سوشل میڈیا صارفین بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ ’’افواہوں کی تردید کا یہ اچھا طریقہ تھا‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں