جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نیوزی لینڈ اور افغانستان کی پچ بنانے والا کیوریٹر مردہ پایا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظبی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں افغانستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہونے والے میچ کی کیوریٹر نے خودکشی کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کی پچ بنانے والا کیوریٹر مبینہ طور پر مردہ پایا گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موہن سنگھ نے خودکشی کی ہے، ابوظہبی اسٹیڈیم کے کیوریٹر موہن سنگھ کا تعلق بھارت سے بتایا جارہاہے۔

موہن سنگھ نے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے آج کے میچ کی پچ بنائی تھی، افسوسناک واقعے کے بعد انتظامیہ نے موہن سنگھ کی موت سے متعلق تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں