پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

بے گھر شہری کو ہراساں‌ کرنے کا واقعہ، محمد صلاح مدد کے لیے پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح نے بے گھر شخص کو 100 پاؤنڈز کی رقم دی اور انہیں ہراساں کرنے والوں کی سرزنش بھی کی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق مصری فٹبالر محمد صلاح نے بے گھر شہری کو  ہراساں کرنے والے نوجوانوں کو گاڑی سے اتر کر ڈانٹا اور پھر بے مجبور شخص کی مدد کی۔

محمد صلاح نے بے گھر شہری کو 100 پاؤنڈز کی رقم بھی دی۔ اس سارے معاملے کی فوٹیج سامنے آگئی جسے دیکھنے کے بعد صارفین کے دل میں فٹبالر کی عزت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق اسٹار فٹبالر گزشتہ ماہ میچ کھیلنے کے بعد گھر جارہے تھے کہ این فیلڈ کے قریب واقع ایک پیٹرول اسٹیشن پر کچھ نوجوان ایک شخص سے لڑتے دیکھا۔

یہ منظر دیکھ کر صلاح نے گاڑی فوراً پیٹرول پمپ کی طرف موڑی اور نیچے اتر کر نوجوانوں سے بات چیت کر کے اُن کی سرزنش بھی کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مصر سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی کھلاڑی کو ڈیوڈکریگ نامی شخص کو 100 پاؤنڈ دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ  شہریکریگ نے کہا کہ ’لڑکوں کو دیکھ کر صلاح میرے پاس آئے اور انہوں نے وہ سب کچھ سُنا جو وہ لوگ مجھے کہہ رہے تھے۔ انہوں نے لڑکوں کو مخاطب کر کے کہا کہ ’چند برسوں میں تم بھی ایسے ہوسکتے ہو‘۔

کریگ نے بتایا کہ چند لوگ انہیں تنگ کر رہے تھے اور مختلف ناموں سے پکار رہے تھے، صلاح نے نوجوانوں سے بات کی اور پھر کیش مشین کی طرف چل دیے۔

انہوں نے بتایا کہ ’صلاح نے اپنی جیب سے 100 پاؤنڈز نکال کر مجھے دیے تو میں اپنے مکمل ہوش میں تھا، وہ اتنے ہی شاندار تھے جتنے وہ میدان میں کھیل کے دوران ہوتے ہیں‘۔

https://youtu.be/4B9nkTu6eek?t=7

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں