اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ریلوے مسافروں کے لیے ایک اور خوش خبری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان ریلوے نے 10 نومبر سے موہنجو دڑو پسنجر ٹرین بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے دس نومبر سے موہنجو دڑو پسنجر ٹرین بحال کرنے کا اعلان کر دیا، یہ ٹرین کرونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کی وجہ سے7 ماہ قبل بندکی گئی تھی۔

موہن جو دڑو ایکسپرس کا پرانا روٹ کراچی سے روہڑی تھا جسے اب تبدیل کر دیاگیا ہے، اب یہ ایکسپریس کوٹری سے براستہ دادو روہڑی کے درمیان چلے گی۔

پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ موہنجو دڑو پسنجر سے اندرون سندھ کے مسافروں کو بروقت سواری میسر آئے گی، یہ ٹرین کوٹری سے صبح 7 بجے، اور سکھر سے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔

لاک ڈاؤن کے دوران بند کی جانے والی 2 مسافر ٹرینوں کی بحالی کا فیصلہ

محکمہ ریلوے کے مطابق موہن جو دڑو پسنجر میں کرونا بچاؤ کے لیے حکومت کی تمام ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا، ٹرین عملے اور مسافروں کے لیے دوران سفر ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ چار دن قبل بھی محکمہ ریلوے کی جانب سے کرونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران بند کی جانے والی 2 مسافر ٹرینوں کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، سیالکوٹ اور وزیر آباد کے درمیان چلنے والی ٹرین کو فوری طور پر بحال کیا گیا جب کہ کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی ٹرین کو 10 نومبر سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں