ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

محب مرزا نے اپنی سابقہ اور موجودہ اہلیہ سے متعلق سوال پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان محب مرزا  نے اپنی سابقہ اہلیہ اور موجودہ اہلیہ سے متعلق گفتگو کی ہے۔

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکارہ محب مرزا نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں  نے سابقہ اور موجودہ اہلیہ سے متعلق گفتگو کی۔

محب مرزا نے اپنی سابقہ اہلیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’آمنہ کی بات کریں یا صنم کی بات کی جائے، دونوں ہی بہت اچھی انسان ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں، دونوں کی پرورش ان کی ماؤں نے بہت اچھی کی جو کہ ان کی شخصیت میں نظر آتا ہے‘۔

آمنہ شیخ سے طلاق پر محب نے کہا کہ میرے جو معاملات ان کے ساتھ ہوئے وہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے کیونکہ دو لوگوں میں مسائل اور فرق آجاتے ہیں لیکن وہ انسان بہت کمال کی ہیں۔

محب مرزا نے کہا کہ یہ ہی سب صنم میں بھی ہے اور میں خود کو بہت خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ دونوں میری زندگی میں شامل ہوئیں۔

اداکار نے اپنی اہلیہ صنم سعید کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت دوستانہ ہیں، میں اُنہیں اردو سکھاتا ہوں اور وہ مجھے انگریزی سکھاتی ہیں، میں اور صنم جب کسی پروجیکٹ میں ساتھ کام کرتے ہیں تو شوٹنگ کے دوران ہمارا وقت ہنسی مذاق میں بہت اچھے سے گزرتا ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال مارچ میں صنم سعید اور محب مرزا نے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، دونوں اداکاروں کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل محب مرزا نے 2005 میں اداکارہ آمنہ شیخ سے شادی کی تھی، دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن سال 2019 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں