جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایمن، منال زبردستی انگریزی بولنے کی کوشش کرتی ہیں، محب مرزا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا کا کہنا ہے کہ ایمن اور منال خان زبردستی انگریزی بولنے کی کوشش کرتی ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر شو‘ میں اداکار محب مرزا نے اہلیہ و اداکارہ صنم سعید کے ساتھ شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

بولنگ گیم میں میزبان نے محب مرزا سے پوچھا کہ ’کس اداکارہ کو انگریزی آتی نہیں لیکن بولنے کی کوشش کرتی ہیں؟ انہیں تین آپشنز دیے گئے جن میں آئمہ بیگ، علیزے شاہ اور ایمن، منال خان شامل تھیں۔

- Advertisement -

محب مرزا نے مسکراتے ہوئے ایمن اور منال خان کا نام لیا۔

اداکار سے سوال کیا گیا کہ ’اپنی اگلی فلم میں خود کے علاوہ کس کو بطور ہیرو کاسٹ کریں گے؟ ریمبو، شان، یا بابر علی؟

اداکار نے تینوں آپشن کی بجائے میزبان فہد مصطفیٰ کا نام لیا۔

ایک سوال کے جواب میں محب مرزا نے کہا کہ اگر کسی پروگرام کی میزبانی کا موقع ملا تو وہ وینا ملک کو ساتھی میزبان کے طور پر منتخب کریں گے۔

محب مرزا نے بتایا کہ تھیٹر سے کیریئر کا آغاز کیا، 1999 میں سیمسٹر کی فیس کے پیسے جمع کرنے تھے کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا اس لیے خود ہی تھیٹر کا شو لکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ حساب لگایا تھا کہ تین دن تک شو چلے گا لیکن وہ سات دن تک چلا اس کے بعد مجھے ایک ڈرامے میں کاسٹ کرلیا گیا تھا۔

اداکار کو ان کے ڈرامے کا کلپ دکھایا گیا تو انہوں نے بتایا کہ اس دوران داڑھی پوری نہیں آتی تھی تو پینسل سے بنایا کرتا تھا۔‘

محب مرزا نے بتایا کہ ’میں پی ٹی وی کے ڈرامے میں عامر کا کردار نبھا رہا تھا اور اسی دوران بس میں لٹک کر کالج بھی جاتا تھا تو لوگ خوب ریکارڈ لگاتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں