مہمند ایجنسی: مہمند ایجنسی میں جمعہ کو مسجد میں دھماکے کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، دھماکے سے 36 نمازی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے اجتماع میں دھماکے کے بعد مہمند ایجنسی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو لگا دیا گیا، کرفیو کے نفاذ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔
تحصیل انبار بٹہ مینا اور ایجنسی کے دیگر علاقوں میں فورسز نے گشت مزید بڑھا دیا ہے۔
مزید پڑھیں : مہمند ایجنسی، مسجد کے قریب دھماکا، شہدا کی تعداد 28 ہوگئی
خود کش دھماکے میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ جمعہ کے روز تحصیل انبار میں مسجد میں دھماکے سے اٹھائیس نمازی شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمی باجوڑ ایجنسی کے ہیڈکوارٹر اسپتال خار میں زیر علاج ہیں بعدازاں مزید زخمی انتقال کرگئے جس کے بعد تعداد اب 36 ہوگئی۔
مزید پڑھیں : مہمند ایجنسی میں دہشت گرد حملے، نو خاصہ داراہلکارشہید، گرلزاسکول تباہ
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بھی مہمندایجنسی میں دہشت گرد حملے میں سیکیورٹی فورسزکے نواہلکارشہید اورمتعدد زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔