جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

سیلابی ریلہ زیر تعمیر مہمند ڈیم میں داخل، انتظامیہ ہائی الرٹ

اشتہار

حیرت انگیز

سوات: کے پی میں سیلابی صورت حال سنگین ہونے لگی، بپھرا پانی زیر تعمیر مہمند ڈیم کی ڈائی ورشن ٹنلز میں داخل ہوگیا ہے۔

ترجمان واپڈا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دریائےسوات میں غیر معمولی سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، جس کے باعث مہمند ڈیم پراجیکٹ پرتعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہوگئیں ہیں۔

- Advertisement -

ترجمان واپڈا نے بتایا کہ دریائے سوات میں پانی کےبہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے،پراجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے زیرتعمیرڈیم کی حفاظتی اقدامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

مہمند ڈیم پراجیکٹ انتظامیہ مستعدی سےصورتحال کاجائزہ لےرہی ہے اور صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

نوشہرہ، چارسدہ، مالاکنڈ میں ہنگامی حالت نافذ

شدید سیلابی صورت حال کے باعث خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں نوشہرہ، چارسدہ، مالاکنڈ میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔

ملاکنڈ میں انتظامیہ نےدریائے سوات کےکنارے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ شہریوں کو دریائے سوات سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوام بارش اورسیلاب میں سفر سے گریز کریں۔

اس کے علاوہ دریائے کابل اور دریائے سوات سےملحقہ آبادی کو بھی محفوظ مقامات پر نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری

ادھر وفاقی حکومت نے شدید بارشوں اور سیلاب کی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سویلین حکومت کی مدد کیلئے چاروں صوبوں میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کراچی پہنچ گئے جہاں انہیں سندھ،بلوچستان میں سیلابی صورتحال اور امدادی کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں