تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ایرانی سائنسدان کو کیسے نشانہ بنایا گیا؟ اہم انکشاف

پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ کمانڈر نے انکشاف کیا ہے کہ ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کو سیٹلائٹ کے ذریعے کنٹرول کرکے مصنوعی ذہانت سے چلنے والی مشین گن کے ذریعے قتل کیا گیا۔

ایران کے نیوکلیئر پروگرام کی انتہائی اہم شخصیت اور فادر آف نیوکلیئر پروگرام سمجھے جانے والے سائنس دان محسن فخری زادے کی موت کے بعد سے ایران کے اعلیٰ حکام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔

ڈپٹی کمانڈر پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل علی فدوی نے تہران میں ایک تقریب میں بتایا کہ نسان پک اپ میں نصب مشن گن کو سیٹلائٹ سے کنٹرول کر کے مصنوعی ذہانت سے محسن فخری زادے کے قافلہ کو نشانہ بنایا گیا۔

Map showing Absard and location of killing of Mohsen Fakhrizadeh

انہوں بتایا کہ انٹیلی جنس سیٹلائٹ سے لیس مشین گن نے گاڑی میں سوار ایٹمی سائنسدان کے چہری کو ہدف بنایا جب کہ کار میں موجود ان کی اہلیہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا جو کہ صرف 10 انچ کی دوری پر موجود تھیں۔

جنرل نے کہا کے جائے وقوعہ سے کسی انسانی حملہ آور کے ملوث ہونے کے شواہد نہیں ملے، مشین گن سے 13 گولیاں فائر کی گئی تھیں جس نے ایٹمی سائنسدان کے چہرے کو نشانہ بنایا جب کہ 4 گولیاں سیکورٹی پر مامور افسر کے سر میں پیوست ہوئیں۔

واضح رہے کہ ایٹمی سائنسدان کے قتل سے متعلق ایرانی حکام کے متضاد بیان سامنے آئے ہیں۔ اس سے قبل ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ فخری زادے کے قتل میں صیہونی ریاست اسرائیل اور جلاوطن اپوزیشن گروپ ملوث ہے جنہوں نے ریموٹ کنٹرول ہتھیار سے حملہ کیا تھا۔

سیکیورٹی کے سربراہ علی شمخانی نے فخری زادے کی تدفین کے موقع پر کہا تھا کہ سرپسندوں نے حملے کےلیے الیکٹرانک آلات کا استعمال کیا، اسی لیے جائے وقوعہ پر حملہ آور موجود نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ دشمنوں نے محسن فخری زادے کے قتل کےلیے بلکل نیا طریقہ طریقہ استعمال کیا۔

انہوں نے غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی خفیہ اور سکیورٹی ایجنسیوں کو فخری زادہ کے قتل کی سازش کا اندیشہ پہلے سے ہی تھا۔ اس طرح کے حملے کا پہلے سے ہی خدشہ تھا۔

Comments

- Advertisement -