جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

محسن داوڑ کا ارشد شریف قتل کیس سے متعلق انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سربراہ نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ اور قائمہ کمیٹی خارجہ کے سابق چیئرمین محسن داوڑ نے ارشد شریف قتل کیس سے متعلق انکشاف کر دیا۔

محسن داوڑ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ ارشد شریف قتل کیس کی بریفنگ کیلیے سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اجلاس بلانے کی اجازت نہیں دیتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ تین بار کمیٹی کا اجلاس بلایا لیکن تینوں بار ملتوی ہوا، اجلاس کی تاریخ طے کرتے تھے فائل گھومتی رہتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اجلاس میں جے آئی ٹی کے سربراہ ڈی آئی جی نے دیگر افسران کے بغیر بریفنگ سے انکار کیا، آئندہ اجلاس پر دیگر افسران کے بجائے آئی جی پیش ہوئے، معاملہ زیرِ سماعت ہونے کا کہہ کر بریفنگ سے معذرت کر لی۔

محسن داوڑ نے یہ بھی کہا کہ وزارت خارجہ نے معاملہ وزارت داخلہ کا قرار دے کر ہاتھ ہی اٹھا لیے۔

ارشد شریف کو گزشتہ سال تئیس اکتوبر کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تھا، بعدازاں پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تھا۔

چند روز قبل کینیا سے تعلق رکھنے والے صحافی برائن اوبویا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں بتایا تھا کہ ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات میں بہت زیادہ وقت لگا دیا گیا ہے۔

برائن اوبویا کا کہنا تھا کہ ان کے قتل کیس واقعے کی پورٹ ابھی تک سامنے نہیں آئی اور ملوث پانچوں اہلکاروں کے نام بھی کبھی نہیں بتائے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کو معطل بھی کیا گیا تھا کہ نہیں کینیا میں ایسی کوئی معلومات نہیں ہیں، کینین حکام نے پانچوں اہلکاروں کے نام اور تفصیلات خفیہ رکھیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں