جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

پی سی بی محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مشکل میں آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مشکل میں آگیا، نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے محسن خان سے معافی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر پی سی بی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر محسن خان سے مکی آرتھر نے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

محسن خان نے ایک بیان میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کو بے وقوف اور گدھا کہا تھا، مکی آرتھر نے کہا کہ اگر کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین نے معافی نہ مانگی تو کمیٹی کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا۔

- Advertisement -

ماضی میں محسن خان نے وسیم اکرم کے بارے میں بھی سخت الفاظ استعمال کیے تھے، اب محسن خان وسیم اکرم کے ساتھ مل کر کرکٹ کمیٹی میں کام کریں گے۔

کرکٹ کمیٹی سال میں تین دفعہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ٹیم کی کارکردگی پر سوال کرے گی۔

نمائندہ اے ار وائی نیوز شہزاد ملک کے مطابق غیرملکی کوچ مکی آرتھر نے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے کہ جب تک محسن خان معافی نہیں مانگیں گے وہ کرکٹ کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں