جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سرفراز کی کپتانی سے متعلق محسن خان کے بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:  پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان کے سرفراز احمد  سے  متعلق بیان نے نیا تنازع کھڑا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محسن خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں سرفراز احمد کی باڈی لینگویج خاصی منفی تھی، ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ان کے لیے موزوں نہیں، انہیں اس ذمے داری سے الگ کردینا چاہئے۔

کمیٹی کے سربراہ  کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز ہورہا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب پی سی بی نے کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے بیان کو غیرضروری اور نامناسب قرار دیا ہے۔ بورڈ ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی بھی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ کے بیان سے خوش نہیں۔

مزید پڑھیں: پی سی بی محسن خان کو کرکٹ کمیٹی کا چیئرمین بنا کر مشکل میں آگیا

پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ سرفراز احمد پر مکمل اعتماد ہے، سرفراز تینوں فارمیٹ کے کپتان ہیں اور رہیں گے، کوئی بھی سرفراز احمد سے کپتانی لینے کا نہیں سوچ رہا، اس ضمن میں کوئی ابہام نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت کوئی اور کھلاڑی قیادت کی ذمہ داری کے لیے زیر غور نہیں ہے، سرفراز کو بورڈ کی مکمل حمایت حاصل ہے، امید ہے سرفراز کی قیادت میں پاکستان ٹیم کامیابی حاصل کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ کرکٹ کمیٹی کے پاس کپتان کو ہٹانے کا اختیار نہیں ہے اور وہ صرف اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی کو مشورہ دے سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں