جمعہ, جون 13, 2025
اشتہار

سی ڈی اے ملازمین کو ایک تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کر دیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ پر صفائی خدمات انجام دینے والے سی ڈی اے ملازمین کے اعزاز میں تقریب میں شرکت کی اور زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کیلیے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کیا۔

محسن نقوی نے خطاب میں کہا کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے سی ڈی اے ملازمین کو 15 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے، 3 روز میں اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں سے 2400 ٹن آلائشیں وویسٹ اٹھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے ملازمین نے عیدالاضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے بہترین کام کیا، صفائی کے بہترین انتظامات پر اتھارٹی کے عملے کو سراہتے ہیں، آلائشوں کو بروقت اٹھایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈرون کیمروں سے صفائی آپریشن کی نگرانی کی گئی، 2500 ملازمین اور 250 گاڑیوں نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لیا، عیدالاضحیٰ پر اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن پر شہریوں نے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ اسلام آباد کو اپنا سمجھ کر اس کو صاف ستھرا اور سر سبز رکھنا ہے، دارالحکومت کو ہم سب نے مل کر بین الاقوامی معیار کا شہر بنانا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں