جمعہ, اکتوبر 11, 2024
اشتہار

محسن نقوی نے علی امین کے پیروں میں بیٹھ کر معافی مانگی!!

اشتہار

حیرت انگیز

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ علی امین کو دھمکیاں دینے والے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ان کے پیروں میں بیٹھ کر معافی مانگی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی ہمارے وزیر اعلیٰ کو دھمکیاں دے رہا تھا لیکن رب کی شان دیکھیں 24 گھنٹے کے اندر وہ علی امین کے پیروں میں بیٹھ کر معافیاں مانگ رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہمارے ارکان کو زدوکوب کیا جارہا ہے لیکن وہ سب کے سب شیر ہیں۔

- Advertisement -

عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کارکنان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو خیبر پختون خوا کی ضرورت پڑی تو یہاں منہ اٹھا کر آ گئے۔

عمر ایوب نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی گرفتاری کی کوشش کی گئی، علی امین گنڈاپور ان کو معاف کر دیں گے مگر ہم محسن نقوی کو معاف نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ محسن نقوی ان خاندانوں سے معافی مانگیں، ان کے احکامات پر ہمارے لیڈرز جیل میں ہیں، محسن نقوی نے چیف سیکریٹری اور آئی جی کو براہِ راست آرڈر دیے۔

عمر ایوب نے یہ بھی کہا کہ اس لیے گزشتہ روز آئی جی سے اختیارات لے لیے گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں