ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر ایم کیو ایم کا وزیر داخلہ سے احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے کراچی میں بڑھتی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر وزیر داخلہ محسن نقوی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ایم کیو ایم قیادت نے ان سے اسٹریٹ کرائم پر سخت احتجاج کیا ہے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائمز کی وجہ سے پھیلی بے چینی کو سمجھنے کی ضرورت ہے، وزیر داخلہ کو سخت ایکشن لے کر ہدایات جاری کرنا ہوں گی۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ سے ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دینا اچھا نہیں اس کا نوٹس لینا ہوگا۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مجرمان کے خلاف رعایت نہیں برتنی چاہیے کارروائیاں سخت کریں، کچے کے ڈاکو ہوں یا پکے کے سخت ایکشن ہونا چاہیے۔

ایم کیو ایم قیادت نے وزیر داخلہ سے اسٹریٹ کرائم میں قتل ہونے والے شہریوں کے اہلخانہ کے لیے مالی مدد کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امن و امان سے متعلق اجلاس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی اور کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا تھا۔

 اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں