اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ، نیک خواہشات کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی صحت و سلامتی کیلئے دعاگو ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

وفاقی وزیر نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ نے مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی صحت و سلامتی کیلئے دعاگو ہوں، آپ سے 25 سالہ دیرینہ تعلق اور عزت و احترام والا رشتہ ہے۔

گذشتہ روز وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کی آمد کا خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہا آپ نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی حفاظت کے لیے پر امن جد وجہد کو فروغ دیا۔

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی دینی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں