ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

محسن نقوی کی برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے اہم ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کی ملاقات ہوئی۔

وزارت داخلہ آمدپر محسن نقوی نےبرطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا خیر مقدم کیا ، ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات، دو طرفہ تعاون اور ترقیاتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں آہنی دیوار کی طرح کھڑا ہے، برطانیہ سے تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

وفاقی وزیر نے اپ اسکیل پروگرام کےتحت خصوصی تعاون پربرطانوی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپ اسکیل پروگرام منظم جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی فنڈنگ،انسدادمنشیات کےشعبوں پرباہمی اشتراک سے کام کیاجارہاہے، پروگرام کےتحت سریس اور منظم جرائم کی روک تھام میں تعاون کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی کےتعاون سےاے این ایف نے4.3 ٹن افیون پکڑی۔

برطانوی وزیر نے افغان مہاجرین کی برطانیہ منتقلی میں سہولت فراہم کرنے پر پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے اپ اسکیل پروگرام کامیابی سے جاری ہے۔

ملاقات میں طلال چوہدری، برطانوی ہائی کمشنر،وفاقی سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے و دیگر موجود تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں