قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر صائم ایوب علاج کے لئے کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر صائم ایوب کے ساتھ اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود لندن گئے ہیں، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔
صائم ایوب کیساتھ ڈاکٹرز کے بجائے اظہرمحمود کو کیوں بھیجا گیا؟ سابق کرکٹر برس پڑے
چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا قیمتی اثاثہ ہیں، صائم کے علاج معالجے کے لئے ہر ممکن وسائل فراہم کئے جائیں گے، میں بیٹر کی صحت کے حوالے سے مسلسل ڈاکٹرز سے رابطے میں ہوں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے مزید کہا کہ صائم ایوب کے علاج پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ہم سب کی کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد ٹھیک ہوکر ٹیم میں واپس آجائے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم بیٹر جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں دوران فیلڈنگ زخمی ہوئے تھے، دائیں ٹخنے میں فریکچر کے سبب 6 ہفتے تک کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے لیے بدقستمی ہے کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل اس وقت پاکستان کا سب سے زیادہ پریمیئم پلیئر ان فٹ ہوا ہے، ٹخنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کے لیے 6 سے 7 ہفتے کا وقت چاہیے ہوتا ہے۔