جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

’محسن نقوی نے جو بیان دیا اس سے کرکٹ ہو گی یا ختم ہو جائے گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے آج تک بڑی سمجھداری سے نکتہ نظرپیش کیا ہے محسن نقوی نے جو آخری بیان دیا اس سے کرکٹ ہو گی یا ختم ہو جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ محسن نقوی پوری کوشش کر رہےہیں کہ چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر نہ ہو، بھارت میں جیسے بھی حالات رہے ہم کسی بھی ایونٹ کیلئے وہاں گئے ہیں۔

کامران اکمل نے کہا کہ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیں سیاست کو دور رکھیں بھارتی کرکٹرز کے بیان دیکھ لیں ہمیشہ پاکستان سے محبت ملی ہے۔

- Advertisement -

اکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر کئی ملا قاتیں کیں، پاکستان بورڈ اپنے موقف پر ڈٹا ہوا ہے، جواب کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کیسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، اگر سرنڈر کرنا ہوتا تو آئی سی سی اور انڈیا وقت نہ مانگتے، پاکستان نے اپنی شرائط آئی سی سی کو پیش کیں، بورڈ کو آئی سی سی اور انڈین کرکٹ بورڈ کے جواب کا انتظار ہے۔

دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے فارمولا پیش کردیا گیا۔ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی نہ ہی پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 اور آئی سی سی کے دیگر ایونٹس کے لیے پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سامنے نیا فارمولا پیش کردیا، فارمولا کو پارٹنرشپ یا فیوژن فارمولا کا نام دیا گیا ہے۔

اس فارمولے کے تحت آئی سی سی ایونٹس میں اگلے تین سال تک پاک بھارت میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے، کرکٹ کی عالمی باڈی نئے فارمولے پر بھارت سے بات کرے حتمی فیصلہ کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں