پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

بھارت اب ایڈونچر سے پہلے 100 بار سوچے گا، وزیر داخلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت اب ایڈونچر سے پہلے 100 بار سوچے گا، شہدا قوم کا فخر ہیں، شہدا کے لواحقین کی ہرممکن مدد کرینگے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا لاہور میں شہید جوان کے گھر آمد کے موقع پر کہنا تھا کہ ہماری افواج نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،اب جنگ سفارتی اور میڈیا کی سطح پر بھی لڑی جاتی ہے، ہم نے بھارت کو سفارتی اور میڈیا کی سطح پر بری طرح ہرایا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاؤں اکھڑے ہوئے ہیں، ہمارا کسی قسم کی دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پی ایس ایل کافیصلہ آج شام تک ہوجائیگا۔

اُنہوں نے کہا کہ بھارت نے ڈرامہ بنایا ہے آپ کو تو معلوم ہے انکی فلم انڈسٹری بھی یہی کام کرتی ہے، جنگ 5 جگہ بری، فضائیہ، بحری کے سوا سفارتی اور میڈیا پر بھی ہوتی ہے، ہم نے اللہ کے فضل وکرم سے پانچوں محاذ پر بھارت کو ہرایا ہے۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں، 13 لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کومنہ توڑ جواب دیا گیا اور الحمدللہ افواج پاکستان نے جو کہا وہ کر دکھایا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا تھا کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔

آپریشن بنیان مرصوص قوم سے کئے گئے اس وعدے کی تکمیل ہے، گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف مقامات پر اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قرآن کا حوالہ دے کر کہا تھا اللہ کی مدد سے یہ کتنی بار ہوا چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی اور تاریخ نے ثابت کیا پاک فوج، قوم ہر جارحیت کیخلاف سیسیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ علاقائی سالمیت،خودمختاری کیتحفظ کیلئیپاکستان میں بھرپوردفاعی صلاحیت ہے، ملکی سالمیت کا دفاع کیسے کرنا ہے یہ ہم بخوبی جانتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ 13لاکھ بھارتی فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی، ہمارے آباؤ اجداد اور ہم نے ملک بنانے کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں، ہم اپنے ملک کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان براہِ راست مذاکرات کے حامی ہیں، امریکی وزیر خارجہ

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کی مکاری اور جارحیت سے مرعوب ہونیوالی قوم نہیں، بھارت کو کہا تھا کہ اب ہمارے جواب کا انتظار کرو۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں