جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

محسن نقوی کا 4لاکھ ڈالرز کے باکس کے بجائے فینز کیساتھ میچ دیکھنے کااعلان

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی چارلاکھ ڈالرز کے ہاسپیٹیلیٹی باکس کے بجائے عام انکلوژر میں بیٹھ کر پاک بھارت میچ دیکھیں گے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنزٹرافی کے دبئی میں شیڈول مقابلے شائقین کے ساتھ عام انکلوژر میں بیٹھ کر دیکھنے کا اعلان کیا ہے، محسن نقوی نے کہا کہ وی آئی پی باکس میں نہیں عام انکلوژرمیں میچ دیکھوں گا۔

ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی کو یواےای کرکٹ بورڈ کی طرف سے ہاسپیٹیلیٹی باکس دیا گیا ہے، مگر چیئرمین نے باکس فروخت کرنے کا کہہ دیاہے۔

تیس نشستوں والے باکس کی مالیت چار لاکھ ڈالرز ہے، باکس کی فروخت سےحاصل رقم پی سی بی کےاکاؤنٹ میں جائےگی۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ دبئی میں شیڈول میچز فینز کے ساتھ دیکھنے کے خواہشمند ہیں، محسن نقوی نے کہا ہے کہ وی آئی پی نہیں عام انکلوژر میں میچ دیکھوں گا۔

چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ آئی سی سی نے اعلان کر دیا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں