تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

وزیراعظم کا محترمہ فاطمہ جناحؒ کو زبردست خراج عقیدت

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح سینئر سیاست دان، تجربہ کار اور قابل احترام خاتون سیاسی رہنما، دانتوں کی سرجن اور پاکستان کے معروف بانیوں میں سے ایک تھیں، جن کا یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کو ان کی پاکستان کیلئے بے پناہ خدمات کے اعتراف میں 130ویں یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح ایک عظیم بھائی کی عظیم بہن تھیں، فاطمہ جناح قوم کیلئے ماں کا درجہ رکھتی ہیں، قوم پر ان کے بہت سارے احسانات ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح بابائے قوم کے لئے حوصلے اور ہمت کا ذریعہ تھیں،
مادر ملت آمریت کیخلاف ڈٹ کر کھڑی ہوئیں، انہوں نے عوام، جمہوریت اور ملک کی بقاء کیلئے باہمت کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان اور ملک کیلئے زندگی کے آخری سانس تک بے مثال کردار ادا کیا اور لازوال قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کی شخصیت آج ملک بھر کی بچیوں اور خواتین کے لئے مشعل راہ ہیں، قوم مادر ملت کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ہمیشہ ان کے احسانات کی مقروض رہے گی۔

Comments

- Advertisement -