سابق کرکٹر معین خان نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو مشورہ دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو اہم ترین میچ میں ڈک ورتھ لوئیس قانون کے تحت 33 رنز سے شکست دی۔
گزشتہ روز کے کھیل میں بھی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان زیادہ کچھ نہ کر سکے اور جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقی کے خلاف بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ اوپننگ کی، جہاں محمد رضوان ایک چوکا لگانے کے بعد آؤٹ ہوگئے، جبکہ کپتان بابر اعظم صرف 6 رنز بنا کر ہی آؤٹ ہوگئے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی ٹیم اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے، جس میں کپتان بابر اعظم نے ایک بھی بہترین پرفارمنس نہیں دی ہے۔
نجی ٹی چینل پر سابق کرکٹر معین خان نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مشوری دیا۔
معین خان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو خود سوچنا چاہیے ان سے رنز کیوں نہیں ہورہے۔
دوسری جانب سابق کھلاڑیوں عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان نےاچھی کرکٹ کھیلی اور حارث نے ٹیم کو اُٹھا کر رکھ دیا۔
مزید برآں کرکٹر عماد وسیم نے کہا کہ جس لگن سے کرکٹ کھیلنی چاہیے وہ آج نظر آئی۔