اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

معین خان کا سرفراز احمد کو اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کو بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان معین خان نے سرفراز احمد کے ٹیم میں کھیلنے سے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کو سمجھنا چاہیے کہ بغیر کارکردگی کے کم بیک ممکن نہیں ہے۔

معین خان نے کہا کہ سرفراز احمد ہمیشہ بہترین آپشن رہے ہیں، انہیں اپنا بیٹنگ نمبر تبدیل کرنا پڑے گا تاکہ اوپر کے نمبروں پر کھیل کر رنز اسکور کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز کے کیریئر کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا سیزن سیون اہم موقع ہے وہ کارکردگی دکھائیں اور ٹیم میں واپس آجائیں۔

معین خان نے اپنے صاحبزادے اعظم خان سے متعلق کہا کہ خواہش ہے کہ پی ایس ایل میں اعظم خان وکٹ کیپنگ کریں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم اب اچھا پرفارم کررہی ہے، ٹی20 کرکٹ میں اعظم خان پی سی بی پلانز کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد گزشتہ کچھ عرصے سے ٹیم کے ساتھ ہونے کے باوجود پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہیں، محمد رضوان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت ان کو ٹیم میں جگہ نہیں مل پارہی ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں سرفراز احمد کو موقع دیا گیا تھا لیکن وہ خاطرخواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں