جمعہ, جون 27, 2025
اشتہار

معین خان کا کشمیر سپریم لیگ سے متعلق ویڈیو پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کشمیر سپریم لیگ کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

سابق کپتان معین خان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزاد کشمیر کے اسپورٹس بورڈ نے کشمیر سپریم لیگ کو غیرقانونی کہہ کر بڑی غلطی کی ہے۔

ڈائریکٹر آپریشن کشمیر سپریم لیگ نے کہا کہ کے ایس ایل کی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دی ہے۔

معین خان نے کہا کہ کچھ عناصر کشمیر سپریم لیگ کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، کشمیر کے باصلاحیت نوجوانوں کو پروپیگنڈے سے راستہ روکنے کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر سپریم لیگ قانونی ہے، کرکٹ کے چاہنے والے اسے سپورٹ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیر سپر لیگ کے چیئرمین مسعود احمد خان، پیٹرن ان چیف عارف حمید بٹ، ڈائریکٹر آپریشن معین خان، صدر عبدالواحد و دیگر نے پریس کانفرنس کی تھی۔

چئیرمین مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ کے ایس ایل کا آغاز 2018 سے کیا، کافی تگ و دو کے بعد 2024 میں اسے باقاعدہ شروع کر رہے ہیں، کشمیر کاز کو اجاگر کرنا مقصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس میں کشمیر کے نوجوان اپنا ٹیلنٹ دکھائیں گے، ہمیں راولپنڈی ہزارہ میں بھی کرکٹ کو فروغ دینا ہے، اس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن کا نام کشمیر کے شہروں کے نام سے رکھا گیا ہے۔

مسعود احمد خان کا کہنا تھا کہ اس لیگ میں 6 کشمیری کھلاڑی بھی کھیلیں گیں جس کے لیے دو دو دن کے ٹرائلز ہوں گے، یہ لیگ خصوصی طور پر کشمیری ہو گی۔

اس موقع پر کوفاؤنڈر عثمان عثمانی نے بتایا تھا کہ یہ 6 سے 7 ماہ کا پراسس ہے، ہم نے میڈیا کو ساتھ لے کر چلنا ہے، یہ لیگ کشمیر اور پاکستان کے لیے بہترین ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں