لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وکٹ کیپر معین خان نے کہا ہے کہ مصباح الحق کے2عہدےمفادات کا ٹکراؤ ہے، پاکستان سپرلیگ کی وجہ سے ملک کا سافٹ امیج دنیا میں ابھر رہا ہے۔
لاہور میں پی ایس ایل ڈرافٹنگ کی تقریب میں شرکت کرنے والے معین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصباح کے2عہدوں سےمتعلق بیان پرآج بھی قائم ہوں کیونکہ یہ مفادات کا ٹکراؤ ہے اور کسی بھی شخص کے پاس بیک وقت دو عہدے نہیں ہونے چاہیں۔
پی ایس ایل فائیو پر بات کرتے ہوئے معین خان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان سپرلیگ کی وجہ سے ملک کا سافٹ امیج دنیا بھر میں جارہا ہے۔
[bs-quote quote=”کراچی کنگز نے اچھے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا” style=”default” align=”left” author_name=”رمیز راجہ”][/bs-quote]
دوسری جانب کرکٹ ایکسپرٹ رمیزراجہ نے پی ایس ایل ٹیموں پر تجزیہ دیا اور کراچی کنگز پر زور دیا کہ وہ آل راؤنڈر کا انتخاب کریں، اسی طرح انہوں نے دیگر فرنچائز مالکان کو بھی مشورے دیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھرےاسٹیڈیم سےنوجوان کھلاڑیوں کو ابھرنےکاموقع ملےگا، پی ایس ایل میں مضبوط ڈومیسٹک پلیئرز اچھا کھیلتے ہیں، حسن علی، وہاب ریاض اور دیگر نوجوانوں کو بیٹنگ پربھی توجہ دینی چاہیے۔
رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ’کراچی کنگز نے اس مرتبہ بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، ہوم گراؤنڈ کے میچز کنگز کو فائدہ دیں گے۔