تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

دبئی میں‌ پھیپھڑوں‌ کا کینسر کیوں‌ پھیل رہا ہے؟‌ ڈاکٹرز نے خبردار کردیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ ہر سال ساڑھے چار ہزار سے زائد کینسر کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جن میں سے 150 کے قریب مریض پھیپھڑوں کے سرطان مین مبتلا ہوتے ہیں۔

دبئی حکومت کی جانب سے پھیپھڑوں کے کینسر کے عالمی دن (31 جولائی) کی مناسبت سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ مملکت میں تمباکو نوشی کی زیادتی کی وجہ سے پھیپھڑوں کے کینسر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے۔

ڈاکٹر محنند دائب کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے پاس آنے والے 50 فیصد سے زائد مریض ایسے ہوتے ہیں جن کا مرض دوسرے یا تیسرے اسٹیج پر ہوتا ہے، مجموعی طور پر ہر سال تیس فیصد اموات کینسر کی وجہ سے ہوتی ہیں‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ مریضوں کو سینے، پھیپھڑوں کے سرطان کا مرض ہوتا ہے، اس کے پھیلنے کی وجہ شراب اور تمباکو نوشی ہے جو خاموشی سے اندرونی طور پر متاثر کرتی ہے۔

ڈاکٹر محنند کا کہنا تھا کہ پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص اگر ابتدائی مراحل میں ہوجائے تب تو مریض کی زندگی بچ سکتی ہے البتہ اگر تھوڑی بھی دیر ہوجائے تو اُسے بچانا ناممکن ہوتا ہے۔

ڈاکٹر سوئلاماس کا کہنا تھا کہ ’’ویسے تو ہرسال 150 کیسز رپورٹ ہوتے ہیں مگر یہ بہت تشویشناک صورتحال ہے کیونکہ مریضوں میں سے بیشتر نوجوان ہیں جو تمباکو نوشی کی بری لت میں مبتلا ہیں‘‘۔

انہوں نے بتایا تمباکو نوشی سے مراد سگریٹ نوشی نہیں بلکہ 90 فیصد سے زائد نوجوان شیشہ سمیت دیگر دھوئیں والا نشہ کرتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہیں۔

ڈاکٹرز نے مشورہ دیا کہ 40 سال سے زائد عمر کے وہ لوگ جو ماضی میں ایک مہینے بھی شیشہ یا دیگر نشہ آور اشیاء استعمال کرچکے انہیں چاہیے کہ فوری طور پر ڈاکٹرز سے رجوع کریں بصورت دیگر بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -