وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جہدوجہد کی طرح افغان طالبان کی جدوجہد کو جائز سمجھتا ہوں۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے اسعد محمود نے کہا کہ ایک سال میں وزارت مواصلات کے 51نئے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا ایک سال میں وزارت مواصلات میں 5ہزارنئی ملازمتیں دی گئیں جب کہ 2200 ملازمین کو مستقل کیا گیا۔
اسعد محمود نے کہا کہ ماضی میں عجلت میں قانون سازی پر اعتراضات اٹھائے تھے موجودہ قومی اسمبلی بھی عجلت میں قانون سازی کررہی ہے، موجودہ حکومت ناگزیر قانون سازی کو آئندہ حکومت کیلئے چھوڑدے حکومت قانون سازی سے پہلے اتحادیوں کی کمیٹی میں زیربحث لائے۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ حکومت دستیاب قانون کےتحت مدارس کی رجسٹریشن کرے۔