کراچی: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 5 جون کو اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کے منشور کا اعلان کریں گے، ایم ایم اے پاکستان کے تشخص کی بحالی کی تحریک کا نام ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں ایم ایم اے کے رہنماؤں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل خود کو نظریاتی قوت کے طور پر متعارف کرارہی ہے، آج کی مجلس شاہ احمد نورانی کی روایت کو زندہ کرنے کا سلسلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے اپنے دستور کے مطابق بحال ہوئی، ایم ایم اے پاکستان کی اقدار اور اسلامی عقائد کو بحال کرنے کا نام ہے، ہم اس بات پر متفق ہیں جمہوری اداروں کو مستحکم کرنا ہے۔
وزیراعظم اور وزیر سیفران نے کہا تھا فاٹا انضمام نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان
سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اسلامی شناخت کو بحال رکھنا ہے، آئین کے مطابق انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں جبکہ ہم پاکستان کے نظریاتی محاذ کی حفاظت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دنیا کے ساتھ تصادم نہیں برابری کی ترقی چاہتے ہیں، ایسے اقدامات کیے جارہے ہیں جس سے دنیا میں پاکستان کا سیکیولر شکل نظرآئے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔
اپوزیشن کی رائے کو استعمال کرکےہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے، مولانافضل الرحمان
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا بڑا طبقہ غربت میں مبتلا ہے، ملک کے غریب بچے کی تعلیم اور بھوک کا مسئلہ ہے۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔