اتوار, ستمبر 22, 2024
اشتہار

لاہور : مولانا طارق جمیل کی طبعیت سنبھل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کی طبعیت سنبھل گئی، مولانا کو عارضہ قلب کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک سٹنٹ ڈال دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے رہنما و معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کو منگل کے روز دل میں تکلیف کے سبب طبی امداد کے لیے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے مولانا طارق جمیل کی انجیو گرافی کرنے کے بعد ایک شریان میں سٹنٹ ڈال دیا ہے, ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اب مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ چھے سال قبل مولانا صاحب کے دل میں 6 سٹنٹ ڈالے گئے تھے، ان میں ایک سٹنٹ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

طارق جمیل کا تعلق ایک زمیندار گھرانے سے ہے اور ان کی پیدائش ضلع خانیوال کے مياں چنوں علاقے میں ہوئی۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد لاہور کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے لیے داخلہ لیا تھا۔

دورانِ تعلیم وہ تبلیغی جماعت سے متعارف ہوئے اور پھر اُس سے متاثر ہوکر مذہبی تعلیم کے حصول کے لیے جامعہ عربیہ رائے ونڈ میں داخلہ لیا تھا اور وہیں سے اپنی دینی خدمات کا سلسلہ شروع کیا اور اسے جاری وساری رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں